اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین کے بارے میں موقف اختیار کرے۔
روس کے وزیرخارجہ نے ایسے عالم میں مسئلہ فلسطین کو اٹھایا ہے کہ اس وقت ایک سو پینتیس ممالک فلسطین کو تسلیم کرچکے ہيں۔
واضح رہے کہ ابھی حالیہ دنوں میں سوئيڈن ، بلجئم ، برطانیہ، اور فرانس نے ابھی حال ہی میں فلسطین کوخود مختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ ایسے عالم میں ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے بہت سےممالک اس وقت اس سلسلے میں مذاکرات کررہے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲